سعودی عرب نے کورونا ویکسین تیار کر لی

616

سعودی عرب نے مقامی طور پر کورونا ویکسین تیار کرنے کا اعلان کر دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کو کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں اہم کامیابی ملی ہے، سائنسدانوں نے وبا سے بچاو کے لیے اپنی مدد آپ کے تحت ویکسین تیار کر کے اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے۔

یہ ویکسین امام عبدالرحمن بن فیصل یونیورسٹی میں اسکالرز کی ایک ٹیم نے تیار کی ہے جس کی قیادت ڈاکٹر ایمان المنصور نے کی۔

ڈاکٹر ایمان المنصور کا کہنا ہے کہ ویکسین کے تجربات کر لیے گئے ہیں اور حتمی منظوری کے بعد ای کلینکل ٹرائل شروع کیا جائے گا۔

امام عبدالرحمن یونیورسٹی نے ویکسین پروجیکٹ کی فنڈنگ اور سرپرستی پر وزارت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کی ویکسین ایسے وقت میں تیار ہوئی ہے جب مملکت میں غیرملکی ویکسین مفت لگائی جارہی ہے اور اب تک یہ ویکسین سعودی فرمانروا شاہ سلمان، ولی عہد محمد بن سلمان اور دیگر اعلیٰ حکام لگوا چکے ہیں۔