ڈونلڈ ٹرمپ جوبائیڈن کی حلف برداری سے قبل واشنگٹن چھوڑ دیں گے

450

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری سےکچھ گھنٹےقبل واشنگٹن چھوڑدیں گے۔

امریکی میڈیا کے مطابق حلف برداری کی تقریب کی صبح سویرے ڈونلڈ ٹرمپ دارالحکومت واشنگٹن سے چلے جائیں گے۔ڈونلڈٹرمپ پہلےہی کہہ چکےہیں کہ وہ جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری میں شرکت نہیں کریں گے۔

الیکشن میں شکست کےبعدڈونلڈٹرمپ2ماہ تک انتخابی نتائج ماننےسےانکارکرتےرہے اور  حالیہ دنوں ڈونلڈٹرمپ نےجوبائیڈن کواقتدارسونپنےکاوعدہ کیالیکن جوبائیڈن کومبارکبادنہیں دی۔

ڈونلڈٹرمپ واشنگٹن چھوڑنےکےبعدفلوریڈامیں مارالاگوکلب میں قیام کریں گے۔

ڈونلڈٹرمپ نے ٹوئٹر پر اعلان کیا تھا کہ وہ جوبائیڈن کی حلف برداری میں شرکت نہیں کریں گے، اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ ‘ جو لوگ مجھ سے حلف برداری تقریب میں شرکت کرنے کا پوچھ رہے تھے انہیں جواب دینا چاہتا ہوں کہ میں تقریب میں شرکت نہیں کروں گا۔

موجوہ امریکی صدر کی نومنتخب صدر کی تقریب حلف برداری میں جانے سے انکار کے بعد یہ امریکا کی 152 سالہ تاریخ میں پہلی بار ہوگا کہ کسی نے اپنے پیش رو کی تقریب میں شرکت نہ کی ہو۔

واضح رہے کہ کانگریس کی جانب سے جوبائیڈن کے صدر  منتخب ہونے کی توثیق کیے جانے کے بعد نومنتخب صدر 20 جنوری کو عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔