چین کمبوڈیا کو کورونا ویکسین کے 10لاکھ ڈوز عطیہ کرےگا

728

چین کمبوڈیا کو کورونا ویکسین کے 10لاکھ ڈوز عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

دنیا کے مختلف ممالک میں ایک جانب کورونا ویکسین کی تیاری کا عمل جاری ہے دوسری جانب کئی ممالک میں ویکسی نیشن کا عمل شروع ہوچکا ہے۔

امریکا، برطانیہ، چین، بھارت، سعودی عرب، ترکی اور یو اے ای سمیت کئی ممالک میں مقامی سطح پر تیار کردہ اور غیرملکی ویکسینز لگانے کا عمل جاری ہے۔

بھارت میں دنیا کی سب سے بڑی ویکسی نیشن مہم کا آغاز آج سے ہوگیا ہے جب کہ آذربائیجان میں اگلے ہفتے سے کورونا سےبچاؤ کی ویکسین عوام کو لگانے کا عمل شروع ہوگا۔

مہم کے پہلے مرحلے میں ایک اعشاریہ تین بلین افراد کو ویکسینیٹ کیا جائے گا۔ ان میں صرف ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف، فرنٹ لائن ورکرز، پولیس اہلکار، فوجی اور بلدہاتی نمائندے شامل ہیں۔

دوسرے مرحلے میں ان شہریوں کو ویکسین لگائے جائے گی جن کی عمریں 50 سال سے زیادہ ہیں۔ 50 سال سے کم عمر مریض کو تشویشناک حالت میں ویکسین لگائی جائے گی۔

برازیل میں حکومت کی جانب سے کورونا بحران سے نمٹنے کی کوششوں میں ناکامی پرعوام کا احتجاج ہے۔جنوبی کوریا میں کورونا کےباعث سماجی فاصلوں سے متعلق پابندیوں میں مزید2ہفتے کی توسیع کر دی ہے۔