ماہی گیروں کے انکار پر جزائر میں ایک اینٹ بھی لگانے نہیں دیں گے، بلاول

160

کراچی : چیئرمین بلاول بھٹو کاکہنا ہے کہ الیکشن کمیشن فوری طور پر فارن فنڈنگ کا فیصلہ سنائے، عوامی مسائل کے حل کے لیے جزائر پر بات کرنے کو تیا ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹونے کہا کہ اسلام آباد سے جزائر کو چلانے کا ذہن سے نکال دیں ، ماہی گیروں کے انکار پر جزائر میں ایک اینٹ بھی لگانے کی اجازت نہیں دیں گے، یہ حکومت باتیں کرنا جانتی ہے کام کرنا نہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ  پٹرول کی قیمت چار چار بار بڑھانا ظلم، ناانصافی ہے،حکومت نے غریب عوام کو مشکل حالات میں لاوارث چھوڑ دیاہے،ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نےکہاہےکہ کرپٹ ترین حکومت پی ٹی آئی کی ہے۔

بلا ول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ حکومت صرف اورصرف پرائیویٹ سیکٹرکوویکسین کی اجازت دےگی،ہمیں لگ رہاہےکہ کورونا ویکسین کیلئےہمیں بہت انتظار کرناپڑےگا،خطےکےدیگر ممالک کورونا ویکسین کی امپورٹ کاکام تیزی سےکررہےہیں،کوروناکامقابلہ کرنےکیلئےحکومت آج بھی کوئی قدم اٹھانےکوتیارنہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہاکہ پاکستان آج جہاں کھڑا ہے، تاریخ میں اس مقام پر نہیں تھا، پہلے حکومت نے جعلی ڈگری کا کہہ کر پی آئی اے کو بیٹھا دیا،ملائیشیا میں پی آئی اے کے طیارے کو تحویل میں لیاگیاکیونکہ لیز نہیں ادا کی گئی۔

انہوں نے مزید کہاکہ ناجائزوزیراعظم کی وجہ سے پورے ملک میں بلیک آؤٹ ہوگیاتھا،جس کاحکومت نے آج تک جواب نہیں دیا کہ بلیک آؤٹ کیوں ہوا، نااہل وزیراعظم کی وجہ سے عوام مشکلات سےدوچار ہے،حکومت نےپاکستان اسٹیل کے10ہزار ملازمین کوبیروزگار کردیاہے،پاکستان کا گروتھ ریٹ منفی میں جانا شرمناک بات ہے۔