مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بندکی جائیں‘ ایمنسٹی

196

نیویارک (اے پی پی) انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں ظلم و تشدد کا سلسلہ تیز کرنے، بھارت میں مسلمانوںکو نشانہ بنانے اورکارکنوں، صحافیوں اور دیگر ناقدین کو ہراساں ، گرفتار کرنے اور ان کے خلاف مقدمات کے اندراج پر نریندر مودی کی بھارتی حکومت کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بندکی جائیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نیویارک میں قائم ہیومن رائٹس واچنے اپنی ورلڈ رپورٹ 2021ء میں کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے اگست 2019ء میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعد سے مقبوضہ علاقے میں سخت اور امتیازی پابندیاں عاید کر رکھی ہیں‘سیکڑوں لوگ بغیر کسی الزام کے کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظر بند ہیں‘ اس کالے قانون کے تحت کسی بھی شخص کو بغیر مقدمہ چلائے 2 سال تک نظربند رکھا جاسکتا ہے ۔ پولیس نے حریت رہنما ، مذہبی مبلغ سرجان برکاتی کو ایک مرتبہ پھر گرفتار کر لیا ہے۔