پاکستان کی پہلی یورو فائیو ا سمارٹ سیڈان کا اعلان

280

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان کی پہلی یورو فائیو اسمارٹ سیڈان کے اجراء کے شاندار اعلان کراچی میں جدید ترین پلانٹ میں منعقدہ پیداوار شروع کرنے کی تقریب کے انعقاد کے بعد چنگان پاکستان نے افتتاحی تقریب کے ٹھیک ایک ماہ بعد نئی اسمارٹ سیڈان السوین کی قیمت کا اعلان کر دیا۔ چنگان السوین کے حوالے سے وژن متعارف کراتے ہوئے ماسٹر چنگان کے سی ای او دانیال ملک نے کہا کہ ہماری اگلی کار اسی جیت کے فلسفہ کا نچوڑ ہے جہاں صارف کو اپنے خوابوں پر سمجھوتہ کرنے کی ضرورت نہیں۔ یہ ایک ایسی کار ہے جو ہمارے صارفین، ڈیلرز، آٹو پارٹس مینوفیکچررز اور پوری قوم کے لیے بے مثال قدر فراہم کر سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک ایسی کار ہے جو اس طبقہ کے صارفین کے لیے خصوصیات اور ٹیکنالوجی فراہم کرتے ہوئے پاکستانی آٹو موٹو انڈسٹری کے منظر نامے میں تبدیلی لائے گی جس کا پہلے وہ صرف خواب ہی دیکھ سکتے تھے۔ اسمارٹ سیڈان چنگان السوین کی ریٹیل قیمت کا انکشاف کرتے ہوئے دانیال ملک نے کہا کہ یہ سستی کار نہیں ہے لیکن جو قدر پیش کی جا رہی ہے ۔