صنعتوں کو وسط فروری تک گیس کی عدم فراہمی تشویشناک ہے‘خادم حسین

235

لاہور(کامرس ڈیسک )تاجر رہنما و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین نے کہا ہے کہ گیس کی قلت کے باعث وسط فروری تک صنعتوں کو گیس کی بندش سے لاکھوں مزدور بے روزگاری کا شکار ہوں گے۔ان خیالات کااظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہا کہ گیس کی بندش سے صنعتی شعبہ میں مال کی فراہمی کے قبل از کیے گئے معاہدوں کی عدم تکمیل سے صنعتکار مالی مشکلات کا شکار ہوں گے جس سے صنعتی و تجارتی شعبہ متاثر ہوگا۔خادم حسین نے کہا کہ گیس بحران کے خاتمہ کے لیے تاجی گیس پائپ لائن منصوبہ اور پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ فی الفور پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے تاکہ انڈسٹریز کو اس کی ضرورت کے مطابق گیس کی فراہمی تعطل کا شکار نہ ہو۔انہوںنے کہا کہ وزیراعظم مداخلت کریں اور صنعتوں کو بجلی گیس کی لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرا ر دیا جائے تاکہ ملکی برآمدات میں اضافہ ممکن ہوسکے۔