بابراعظم، اظہر علی اور وہاب ریاض کی نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں پریکٹس

274

لاہور(جسارت نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم، سابق کپتان اظہر علی اور فاسٹ بولر وہاب ریاض نے انفرادی طور پر نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں ٹریننگ کی، اس موقع پر ہیڈ کوچ مصباح الحق اور ہائی پرفارمنس سینٹر کے کوچز محمد یوسف اور ثقلین مشتاق بھی موجود تھے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی نیوزی لینڈ کے دورے سے واپسی کے بعد اب جنوبی افریقا کے خلاف ہوم سیریز کھیلنے کیلئے تیاریوں میں مصروف ہوگئے ہیں۔ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم، بیٹسمین اظہر علی اور فاسٹ بولر وہاب ریاض نے انفرادی طور پر ٹریننگ شروع کردی ۔بابر اعظم اور اظہر علی نے دیگر بولرز کے علاوہ وہاب ریاض کی تیز گیندوں کا سامنا کیا جبکہ اس موقع پرقومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مصباح الحق اور نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے کوچز محمد یوسف اور ثقلین مشتاق بھی موجود تھے، محمد یوسف نے مصباح الحق کیساتھ ساتھ کھلاڑیوں سے بھی ملاقات کی اور انہیں ٹپس بھی دیں۔