ڈالر کی قیمت فروخت بڑھ کر160.40روپے ہوگئی

406

کراچی (اسٹاف رپورٹر )انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں جمعہ کوڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں کمی کا رجحان رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید30پیسے کے اضافے سے 160.10 روپے سے بڑھ کر160.40 روپے اور قیمت فروخت 160.15روپے سے بڑھ کر 160.45 روپے ہو گئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید10پیسے کے اضافے سے160.10روپے ہوگئی ۔