حیدر آباد ،خاتون کی ہلاکت پر ورثاء کا اسپتال پر حملہ،توڑپھوڑ

188

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد کے نجی اسپتال میں بچے کی پیدائش کے دوران خاتون کی ہلاکت ‘ورثاء کی جانب سے اسپتال میں ہنگامہ آرائی توڑ پھوڑ۔ پولیس نے ڈاکٹروں کو حراست میں لے کر تھانہ منتقل کردیا ۔ مارکیٹ تھانہ کی حدود ہیر آباد کے علاقے میں واقع غازی میڈی کیئر میں خاتون کو ڈلیوری کے لیے لایا گیا جہاں وہ دوران ڈلیوری ہلاک ہوگئی ،خاتون کی موت کو اس کے ورثاء نے ڈاکٹرز کی غفلت قرار دیتے ہوئے غلط انجکشن لگائے جانے کا الزام عائد کرتے ہوئے اسپتال پر دھاوا بول دیا اور توڑ پھوڑ شروع کردی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی مارکیٹ پولیس پہنچ گئی جس نے ڈاکٹرز اور دیگر عملے کو تھانہ منتقل کردیا۔ خاتون کے ورثاء ڈاکٹر اور عملے کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے لیے احتجاج کرتے رہے، اسپتال کو بند کردیا گیا ہے ۔