پاکستانی معیشت کے لیے مثبت پیش گوئیاں خوش آئند ہیں، سلیم الزماں

538

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(کاٹی) کے صدر سلیم الزماں نے کہاہے کہ ملکی معیشت سے متعلق عالمی اداروں کی جانب سے مثبت امکانات کا اظہار خوش آئند ہے تاہم معاشی استحکام اور ترقی کے لیے صنعتوں کو درپیش توانائی سمیت دیگر مسائل کے حل کے لیے جامع حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ موڈی انویسٹر سروس اور اس سے قبل آئی ایم ایف کی جانب سے آئندہ مالی سال میں شرح نمو سے متعلق مثبت پیش گوئی خوش آئند ہے دوسری جانب ملکی برآمدات میں اضافے سے تجارتی خسارہ اور زرمبادلہ کی صورتحال بھی مستحکم ہے لیکن گیس کی قلت، پیداواری لاگت میں اضافے اور اشیائے ضروریہ کی بڑھتی ہوئی قیمتیں ترقی کی رفتار میں حائل بڑے چیلنجز ہیں۔