سونے کی فی تولہ قیمت1لاکھ 12ہزار900روپے کی سطح پر برقرار

349

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت1لاکھ 12ہزار900روپے کی سطح پرمستحکم رہی ۔صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8ڈالرکے اضافے سے1847ڈالر ہوگئی تاہم اس کے برعکس مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت1لاکھ 12ہزار900روپے اوردس گرام سونے کی قیمت 96 ہزار 794 روپے برقرار رہی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت بھی1300روپے مستحکم رہی۔