بورڈ کا کردار باپ کا ہے کھلاڑیوں کو بچہ سمجھ کر بات کرے،شاہد آفریدی

562

لاہور (جسارت نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ محمد عامر اور کوچز تنازع پاکستان کرکٹ کی پرانی روایت ہے جب کہ بورڈ والد کی طرح کھلاڑیوں کو اپنے بچے سمجھ کر بات کرے‘کھلاڑی کے مستقبل کے حوالے سے بورڈ محمد عامر کو آگاہ کرتا ‘ٹی ٹوئنٹی کی کارکردگیپر کھلاڑیوں کو ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ کھلائی جا رہی ہے‘نیا ٹیلنٹ آئندہ کچھ عرصے میں غائب ہو جائیگا‘ شعیب ملک اور حفیظ کے متبادل کھلاڑی بنائیں پھر سینئرز کو باہر کریں ‘ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے پہلے شعیب ملک کو ٹیم میں واپس لانا چاہیے۔لاہور میں کشمیر لیگ کے ترانے کی ریکارڈنگ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ کھلاڑی کے مستقبل کے حوالے سے بورڈ محمد عامر کو آگاہ کرتا۔ اب عامر کو بلا کر مسئلہ ختم کرنا چاہیے۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ کوچز صرف سکھانے کا نام نہیں، کھلاڑیوں کو حوصلہ اور سپورٹ دیناپڑتی ہے، ملک کی عزت کے خاطر مل کر کام کرنا چاہیے نیوزی لینڈ میں شکست کو شکر ہے اس مرتبہ فٹنس پر نہیں ڈالا گیا۔ سابق کپتان نے کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی کی کارکردگیپر کھلاڑیوں کو ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ کھلائی جا رہی ہے، جو دیکھ رہا ہوں نیا ٹیلنٹ آئندہ کچھ عرصے میں غائب ہو جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شعیب ملک اور حفیظ کے متبادل کھلاڑی بنائیں پھر سینئرز کو باہر کریں جب کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے پہلے شعیب ملک کو ٹیم میں واپس لانا چاہیے۔