آسٹریلیوی ٹیم نے آخری ٹیسٹ میچ میں 5وکٹوں پر 274رنز بنالیے

318

برسبین(جسارت نیوز)آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف چوتھے اور آخری ٹیسٹ میچ کے پہلے روز پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 274رنز بنالئے،مارنس لبوشین 108رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ انجری مسائل سے چھٹکارا حاصل کر نے کے بعد تیسرے ٹیسٹ میچ سے واپسی کرنے والے مایہ ناز کینگروز اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر تیسرے ٹیسٹ کی طرح چوتھے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بھی کوئی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے اور وہ ایک رن بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ آسٹریلوی ٹیم کی پہلی 3 وکٹیں 87کے مجموعی اسکور پر گریں، اس کے بعد مارنس لبوشین نے میتھیو ویڈ کے ساتھ ملکر محتاط انداز میں بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چوتھی وکٹ پر 113قیمتی رنز بنائے اور اپنی ٹیم کو سنبھالادیا۔ بھارت کی طرف سے ناتاراجن نے 2 جبکے شیر دل ٹھاکر ،محمد سراج اور واشنگٹن سندر نے ایک، ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ جمعہ کو گابا ا سٹیڈیم برسبین میں دونوں ٹیموں کے درمیان4 میچوں کی سیریز کا چوتھا اور آخری ٹیسٹ میچ شروع ہوا تو میزبان ٹیم کے کپتان ٹم پین نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔