خاتون نے پل سے چھلانگ لگادی،واقعات میں 6 جاں بحق

280

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف مقامات پر ہونے والے حادثات واقعات میں افراد6 جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے ، جاں بحق ہونے والوں میں پل سے چھلانگ لگا نے والی خاتوں بھی شامل ہے، زخمیوں میں 7سالہ بچی بھی شامل ہے ، تفصیلات کے مطابق جمعے کی سہ پہر شاہراہ فیصل پر فائن ہاؤس کے قریب ایک 60سالہ نامعلوم خاتون نے پل سے چھلانگ لگادی جس کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیاجہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئی۔ادھر بلال کالونی میںعبداللہ کمپلکس کے قریب سے 40سالہ نامعلوم خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے، ڈاکٹروں نے موت کی وجہ طبعی قراردے دی۔ اورنگی ٹاؤ ن 5 نمبر زیڈ ایم سی پارک کے قریب کچرے سے لدے ایک تیز ٹرک نے موٹر سائیکل پر سوار 2 افراد کو کچل دیا ٹرک موٹر سائیکل کو روندتا ہوا کافی دور تک لے گیا جس سے دونوں موٹرسائیکل سوا ر موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ جب کہ حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور ٹرک سمیت فرار ہوگیاحادثے کی اطلاع اورنگی پولیس موقع پر پہچ گئی اور لاشوں کواسپتال منتقل کردیا جہاںجاں بحق ہونے والوں میںسے ایک کی شناخت 70سالہ محمد خان ولد نواز خان سے ہوئی،جب کہ جہاں بحق ہو نے والے دوسرے شخص کی رات گئے تک شناخت نہیںہوسکی تھی۔سی ویو پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے55سالہ احمد جاں بحق ہوگیا،لانڈھی ریڑھی گوٹھ سے50سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی جس کو پولیس نے جناح اسپتال منتقل کردیا پولیس کے مطابق متوفی کی فوری طورپر شناخت نہیں ہوسکی ،ڈاکٹروں کے مطابق متوفی نشے کاعادی تھا۔سائٹ ایریا بھاوانی چارلی کے قریب نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے7سالہ انیسہ دختر اقبال زخمی ہوگئی۔ ادھر قائد آباد میں35 سالہ جمعہ خان کو مسلح رہزنوں نے لوٹ مارکی کوشش کے دوران گولی مار کے زخمی کردیا اور فرا رہوگئے، زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔