تاجر سے 5 لاکھ بھتا مانگنے والے ملزم سمیت 69 گرفتار

646

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پولیس اور رینجرز نے سرجانی ٹائون میں مشترکہ کارروائی میں بھتا خوری میں ملوث ملزم شہباز خان کو گرفتار کرلیا، ملزم نے 9جنوری کو مقامی تاجر سے5 لاکھ روپے بھتا طلب کیاتھا،رقم نہ ملنے پر بیٹے کے اغوااورجان سے مارنے کی دھمکی دی تھی ۔بن قاسم پولیس نے خفیہ اطلاع پر رہزنی کی وارداتوں میں ملوث ملزم معین پٹھان کواسٹیل مل فلائی اوورسے گرفتار کر کے اسلحہ برآمدکرلیا،ملزم راہگیروں سے لوٹ مار کے لیے تیار بیٹھا تھا،پولیس نے گردن دبوچ لی۔ ملزم کیخلاف ڈکیتی سمیت دیگر نوعیت کے آٹھ سے زائد مقدمات تھانہ بن قاسم میں درج ہیں۔ اورنگی پولیس نے 2رکشوں سے 155 کلو گرام اسمگل شدہ چھالیہ برآمد کر کے 2ملزمانکو گرفتار کرلیا ، لانڈھی پولیس نے شیر پائو کالونی کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد2ڈاکوشکیل اور اظہر کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ملزم شہری کولوٹنے کے بعد فرارہورہے تھے۔ پاکستان بازار پولیس نے ڈکیتی اور رہزنی میں ملوث2ملزم گرفتارکرلیے، 2 پستول اور موٹرسائیکل برآمد۔سرجانی پولیس سیکٹر 7A میںایک زیر تعمیر عمارت سے اسلحہ کے زور پر 9.17 ٹن سریاچھینے والے2 ملزمان رفیق ولد واحد بخش اور ماجد کو گرفتار کرلیا ملزمان کی نشاندہی پر چھینا گیا سریا برآمد کرلیا، نیو کراچی صنعتی ایریا انویسٹی گیشن پولیس نے صنعتی ایریا میں قائم گودام پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ایک کروڑ روپے سے زائدمالیت کی زائد المعیاد غیر ملکی مصنوعات برآمد کرلیں، مصنوعات پر ایکسپائری تاریخ ری پنچ کی جارہی تھی۔شرافی گوٹھ پولیس نیسنگیں جرائم میں مطلوب ملزم حسن کو حراست میں لیا،جس کی نشاندہی پر مانسہرہ کالونی میں خالی پلاٹ میں چھپایا گیا اسلحہ اور موٹرسائیکل تحویل میں لے لی گئی ۔ سٹی کورٹ، کلاکوٹ، میٹھادر اورچاکیواڑہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 7 ملزمان کو گرفتار کیا جن کے قبضہ سے3 پستول،ایک ریوالور2مسروقہ موٹر سائیکلیںز اور 1670 گرام چرس برآمد ہوئی۔ گڈاپ سٹی پولیس نے لینڈ مافیا کے 8کارندے گرفتار کرلیے۔نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے 2 منشیات فروش ،ڈاکس پولیس نے3 منشیات فروش ،ملیر سٹی پولیس نے منشیات فروش عورت کوگرفتارکرلیا، ناظم آباد پولیس نے کارلفٹرز محمد عمران قریشی، سرجانی ٹاو ن پولیس نے 2 ملزمان محمد رفیق اور محمد ماجد،سائٹ سپر ہائی وے انڈسٹریل ایریا پولیس نے ملزم ر انا ولد سالارخان اورنیو کراچی پولیس نے گٹکا فروش محمد ارشاد کو گرفتارکرکے گٹکا برآمد کرلیا۔ پاکستان بازار پولیس نے گلشن ضیاء میں شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے فرینڈ گینگ کے 2 ڈکیت وقار اور توحید کو گرفتار کرلیا۔سائٹ سپر ہائی وے انڈسٹریل ایریا کے علاقے میں رات گئے موٹر سائیکل پر سوار تین ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کرکے فرار ہورہے تھے شہری کی نشاندہی پر پولیس نے تعاقب کے بعد ایک ملزم کوگرفتارکرلیا2 فرار ہوگئے۔اورنگی ٹائون پولیس نے سیکٹرایکندیم الیکٹرونک کے قریب سے اسداللہ ولد عبدالغفار کو گرفتار کرکے ایک روز قبل شہری عامرحسین ولد ناظم حسین کے گھر کے باہر سے سرقہ کی گئی موٹرسائیکل کے ایم ڈی 9325برآمد کرلی۔ملیر کینٹ پولیس نے سپر ہائی وے کے قریب سے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ر ملزم موٹرسائیکل چوری کی وارداتوںمیں ملوث تھا،شہر میں دہشت گردی خطرے کے پیش نظر حساس تنصیبات کی حفاظت کے سرچ آپریشن حساس اداروں کی نشاندہی پر پولیس نے ابراہیم حیدری میں حساس تنصیبات کے گردونواح میں سرچ اور کومبنگ آپریشن کے دوران کئی مشکوک افراد کو حراست میں لے کر ابراہیم حیدری تھانے منتقل کردیا۔ ویسٹ زون پولیس کے ترجمان کے مطابق ویسٹ زون پولیس نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 28 ملزمان کو گرفتار کیا جو ڈکیتی رہزنی اورمنشیات فروشی سمیت دیگر سنگیں جرائم میںملوث تھے ۔