کوروناسے تعلیم کافروغ خطرے میں پڑگیا،طارق شاہ

196

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسو سی ایشن سندھ کے مرکزی چیئرمین سید طارق شاہ نے ایک دفد کے ساتھ کراچی میٹرک بورڈ کے چیئرمین پروفیسر سید شرف علی شاہ سے ملاقات کی جس میں دیگرضلعی صدور بھی موجود تھے اس موقع پر سید طارق شاہ نے چیئرمین میٹرک بورڈ سے ایسوسی ایشن کے تمام عہدیداران کا تعارف کراتے ہوئے کہاکہ اپسما سندھ میں نجی تعلیمی اداروں کی واحد ایسو سی ایشن ہے جس کے سندھ بھر کے تمام ڈسٹرکٹ اورتعلقہ میں دفاتر اور عہدیداران موجود ہیںاس موقع پر انہوںنے چیئرمین میٹرک بورڈ پروفیسر سید شرف علی شاہ کو نجی تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل جن میں امتحانات کے شیڈیول ، امتحانی فیس کے علاوہ تعلیمی نصاب اور آن لائن درس و تدریس کے علاوہ دیگر مسائل سے بھی آگاہ کیا۔ انہوںنے کہاکہ کورونا کی وجہ سے اسکولوں کی بندش سے بچوں کا شدید تعلیمی نقصا ن ہوا ہے اور ان کا تعلیم کی جانب رجحان خطرناک حد تک کم ہو گیا ہے۔ چیئرمین میٹرک بورڈ پروفیسر سید شرف علی شاہ نے نجی تعلیمی اداروں کے تعلیم کو عام کرنے کے کردار اور اپسما کے بانی چیئر مین سید خالد شاہ کی تعلیمی خدمات کو سراہا اور مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔