اسپیکرسندھ اسمبلی اور نصرت عباسی میں تلخ جملوں کاتبادلہ

315

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کلفٹن میں واقع حضرت عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر بحریہ ٹاو ن پرائیویٹ لمیٹڈ کی جانب سے متعلقہ اتھارٹیز سے منظوری لینے کے بعد عوام کے لئے ایک کمپلیکس تعمیر کیا گیاجس کے تمام اخراجات بحریہ ٹاو ن نے خود اپنی مرضی سے کئے تھے۔یہ بات جمعہ کو سندھ اسمبلی کے محکمہ اوقاف سے متعلق وقفہ سوالات کے دوران پارلیمانی سکریٹری ہیر اسماعیل سوہو نے ارکان کے مختلف تحریری اور ضمنی سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہی۔ان کا کہنا تھا کہ مزار پرجو بھی چندہ آتا ہے وہ در گاہ پر ہی استعمال ہوتا ہے اورمخیر حضرات بھی درگاہوں کی تعمیر ومرمت کے کاموںمیں تعاون کرتے ہیں ۔تحریک لبیک کے رکن مفتی قاسم فخری نے کہا کہ درگاہوں کیساتھ دار العلوم کیوں نہیں بنائے جاتے یہ بننے چاہیں۔وقفہ سوالات کے دوران جی ڈی اے کی رکن نصرت سحر عباسی اور اسپیکر آغا سراج درانی کے درمیان بھی گرما گرمی ہوگئی اور ان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ۔نصرت سحر عباسی بار بار ایک سوال دریافت کررہی تھیں،ٹوکنے پرچراغ پا ہوگئیں، انہوں نے کہا کہ آپ اسپیکر ضرور ہیں لیکن رکن اسمبلی کو بولنے کے حق سے محروم نہیں کرسکتے۔