کرم اللہ وقاصی نے اپنے دفترمیں بیٹھنا شروع کردیا

229

کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر بلدیات کی جانب سے نامزدفوکل پرسن برائے امورِ بلدیہ عظمیٰ کراچی کرم اللہ وقاصی نے نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد بلدیہ عظمیٰ کی مرکزی عمارت میںمختص اپنے دفتر میں بیٹھنا شروع کردیا ہے، انہوں نے محکمہ جاتی سربراہان کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے اپنے محکموں سے متعلق تحریری بریفنگ اور بلدیہ عظمیٰ کو مالی طور پر مستحکم کرنے کے لیے تجاویز پیش کریں تاکہ ادارے کی بہتری کے لیے مل کر کام کیا جاسکے، انہوں نے کہا کہ وہ محکمہ جاتی سربراہان سے خود بھی فرداً فرداً ملاقات کریں گے اور ان امور پر گفتگو کریں گے جو بلدیہ عظمیٰ کے ریونیو میں اضافے کا باعث ہوں اور ساتھ ہی اس ادارے سے وابستہ ملازمین کے مسائل کے حل پر بھی بات کی جائے گی، بالخصوص ملازمین اور پینشنرز کو وقت پر تنخواہ اور پینشن کی ادائیگی کے معاملات پر غور کیا جائے گا۔