پانی ،بجلی،گیس کے بحران نے شہریوں کی کمرتوڑدی، حافظ نعیم

177

کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی ضلع کیماڑی فضل احد نے ضلعی امارت کا حلف اٹھا لیا۔تقریب حلف برادری میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن ، جنرل سیکرٹری کراچی منعم ظفر اور نائب امیر محمد اسحاق خان سمیت ناظمین علاقہ جات و کارکنان کی شرکت۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جماعت اسلامی دستوری جماعت ہے جس میں ہر سطح پر ارکنا ن کی اراء اور ذمہ داران کی مشاورت سے نظم مقرر کیا جا تا ہے۔تنظیم نو کے بعد ضلع کیماڑی کے قیام سے جماعت اسلامی کا کام مزید آگے بڑھے گا۔شہر کراچی اس وقت مسائلستان بن چکا ہے۔ ابلتے گٹر،ٹوٹی سڑکیں اور پانی ،بجلی و گیس کے مسائل نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔عوام جماعت اسلامی کی جانب دیکھ رہے ہیں۔جماعت اسلامی کی حق دو کراچی تحریک کامیابی سے آگے کی جانب بڑھ رہی ہے ۔جماعت اسلامی کی تحریک کو عوامی حمایت حاصل ہے ،تحریک جلد ہی کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔