انصاف کی فراہمی میں حائل پولیس اہلکاروں کو کوکڑی سزا دی جائے ، وزیر اعظم

222

 

لاہور(نمائندہ جسارت) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انصاف کی فراہمی میں حائل پولیس اہلکاروں کو کڑی سزا دی جائے۔وزیراعظم جمعہ کو پھر لاہور پہنچے جہاں ایوان وزیر اعلیٰ میں ان کی زیر صدارت پنجاب پولیس میں اصلاحات اور کارکردگی کے حوالے سے اجلاس ہوا۔عمران خان نے آئی جی پنجاب کو ہدایت کی کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں،
عوام کے مسائل کے حل میں صرف میرٹ پر عملداری کی جائے، کوئی قانون سے بالاتر نہیں اور پولیس کسی سیاسی اثر و رسوخ کو خاطر میں نہ لائے۔ وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ لوگ آپ سے تب مطمئن ہوں گے جب آپ سب سے یکساں اور قانون کے مطابق سلوک کریں گے، پولیس افسران جرائم کے خاتمے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کریں اور تھانوںکا دورہ کریں۔عمران خان نے مزید کہا کہ قبضہ مافیا اور بدمعاشوں کو کسی صورت معافی نہ دی جائے، قبضہ مافیا سے متعلق اقدامات بارے پنجاب حکومت اچھا کام کررہی ہے۔