برطانیہ کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف پاکستان سے جاری وارنٹ ان کے برطانیہ قیام پر اثر انداز نہیں ہوسکتے۔
نجی نیوز ٹی وی کے مطابق پاکستانی شہری کی ای میل پر برطانوی دفتر خارجہ کا جواب آگیا۔ برطانیہ نے کہا کہ ہم نواز شریف کے برطانیہ قیام سے باخبر ہیں۔
برطانوی دفتر خارجہ نے کہا کہ برطانیہ کے امیگریشن کے قوانین وضع ہیں۔ ہم ہر مقدمے میں قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہیں۔
برطانیہ نے کہا کہ نواز شریف کے قانونی معاملات حکومتِ پاکستان کے ساتھ ہیں لہٰذا پاکستان سے جاری وارنٹ نواز شریف کے برطانیہ قیام پر اثر انداز نہیں ہوسکتے۔
دفتر خارجہ نے بتایا کہ پولیس برطانوی عدالت کی اجازت کے بغیر کسی کو گرفتار نہیں کرسکتی۔ برطانیہ اور پاکستان میں ملزمان کے تبادلے کا معاہدہ نہیں۔