کورونا کے مزید 45 مریض انتقال کرگئے

140

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 45 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 10 ہزار 908 ہوگئی۔

کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 45 مریض انتقال کرگئے جب کہ 2 ہزار سے زائد نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 16 ہزار 770 ہوگئی۔

ملک بھر میں فحال کیسز کی تعداد 33 ہزار 763 ہے۔ اب تک 4 لاکھ 72 ہزار 99 مریض صحت یاب ہوچکے۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 33 ہزار 396 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 17 ہزار 361 ہے۔ صوبے میں 3 ہزار 769 اموات ہوچکیں۔ 2 لاکھ 12 ہزار 266 مریض صحت یاب ہوئے۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 48 ہزار 488 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 10 ہزار 515 ہے۔ صوبے میں 4 ہزار 387 اموات ہوچکیں۔ 1 لاکھ 33 ہزار 586 مریض صحت یاب ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 62 ہزار 996 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 3 ہزار 468 ہے۔ صوبے میں 1 ہزار 773 اموات ہوچکیں۔ 57 ہزار 755 مریض صحت یاب ہوئے۔

اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 39 ہزار 888 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 1 ہزار 817 ہے۔ اسلام آباد میں 450 اموات ہوچکیں۔ 37 ہزار 621 مریض صحت یاب ہوئے۔

بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 18 ہزار 537 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 287 ہے۔ صوبے میں 190 اموات ہوچکیں۔ 18 ہزار 60 مریض صحت یاب ہوئے۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 8583 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 282 ہے۔ آزاد کشمیر میں 238 اموات ہوچکیں۔ 8063مریض صحت یاب ہوئے۔

گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4882 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 33 ہے۔ گلگت بلتستان میں 101 اموات ہوچکیں۔ 4748 مریض صحت یاب ہوئے۔