‘محکمہ دفاع میں انتہا پسند نظریات رکھنے والوں کی کوئی جگہ نہیں’

360

ڈائریکٹردفاعی انٹیلی جنس کا کہنا ہے کہ محکمہ دفاع میں انتہاپسندنظریات رکھنےوالوں کی کوئی جگہ نہیں۔

محکمہ دفاع کے مطابق انتہاپسندی میں ملوث محکمہ دفاع کےملازمین کیلئے زیروٹالرنس پالیسی ہے، ماضی میں سفیدفام انتہاپسندامریکی فوج میں ریکروٹ ہوتےرہےہیں۔

محکمہ دفاع کا کہنا ہے کہ امریکی فوج میں انتہاپسندنظریات رکھنےوالوں سےمتعلق تحقیقات کریں گے، محکمہ دفاع میں انتہاپسندی کو ختم کرنے کیلئے بہت کچھ کررہےہیں۔

دوسری جانب سیکیورٹی خدشات کےباعث امریکی دارالحکومت میں 20ہزارسےزائدنیشنل گارڈمتحرک ہوگئے۔ نومنتخب امریکی صدرجوبائیڈن کی حلف برداری کی تقریب سےقبل واشنگٹن میں لاک ڈاؤن جیسی صورتحال ہے۔

سربراہ پولیس کا کہنا ہے کہ کیپٹل ہل عمارت حملےکےبعدسےواشنگٹن کوبڑےسیکیورٹی خطرات کاسامناکرناپڑا، نومنتخب صدرکی حلف برداری کی تقریب کےپیش نظرسیکیورٹی اقدامات کیےہیں۔