نیب جو غلطیاں کررہا ہے اسے روکا جائے، سلیم مانڈوی والا

260

اسلام آباد: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ نیب جوغلطیاں کررہا ہے اسے روکا جائے.

چیئرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ کے اجلاس میں سلیم مانڈوی والا نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کہتے ہیں بلیک میل کیا جارہا ہے، نیب  چیئرمین بتائیں کون بلیک میل کررہا ہے.

انہوں نے کہا کہ لوگ میرے پاس آکرکہتے ہیں نیب سے بچائیں، نیب جوغلطیاں کررہا ہے اسے روکا جائے، جس ملک میں پارلینٹ ڈر جائے اس ملک کا عام آدمی تو کہیں کا نہیں رے گا.

سلیم مانڈوی والا کا مزید کہنا تھا کہ اب مزید بولیں گے ہر ہفتے پریس کانفرنس کریں گے اور نیب سے متاثر افراد ہمارے ساتھ آئیں گے، میری لڑائی چلتی رہے گی جبکہ بابراعوان نے بھی مجھے سپورٹ کیا اورحکومت کو نیب کے احتساب پر کیا اعتراض ہے.

خیال رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نیب سے متعلق اپنے موقف پر قائم ہے اور نیب سے متعلق جو چیزیں میرے پاس آ چکی ہیں وہ آج جمعہ کو سینیٹ میں سامنے پیش کروں گا۔ سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ میرے خلاف میڈیا پر ریفرنس سے متعلق خبریں چل رہی ہیں جبکہ دلچسپ بات یہ ہے کہ ترجمان نیب خبروں کو جھوٹا قرار دے رہے ہیں۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ ریفرنس کے معاملے پر نیب پنڈی اور ہیڈکوارٹر کے موقف میں تضاد ہے۔ سمجھ نہیں آ رہا کہ نیب کے اندر کیا ہو رہا ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا انجینیئر منگی دوبارہ سے انجینیئرنگ میں مصروف ہیں؟

واضح رہے کہ سلیم مانڈوی والا نے چیئرمین نیب، ڈی جی نیب اور تحقیقاتی افسر کے خلاف تحریک جمع کرا رکھی ہے۔