دفاعی صنعت پر کسی کی ڈکٹیشن قبول نہیں کریں گے، صدر ایردوان

759

انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ ترکی کسی صورت اپنی دفاعی صنعت پر کسی کی ڈکٹیشن قبول نہیں کرے گا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک صدر نے کہا کہ صرف ترک قوم ہی اپنی دفاعی صنعت کے فیصلے از خود کرنے کی مجاز ہے، نیٹو کا ممبر ہونے کے باوجود نیٹو کے کسی دوسرے رکن کی دفاعی صنعت کے معاملات میں مداخلت کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔

رجب طیب اردگان کا مزید کہنا تھا کہ اپریل 2017 میں روس سے S-400 ایئر ڈیفنس سسٹم کی خریداری بھی ترکی کا اپنا فیصلہ تھا، اس معاملے میں امریکا یا کسی دوسرے ملک کی ڈکٹیشن کوئی حیثیت نہیں رکھتی۔

انہوں نے مزید  کہا کہ ترکی نے F-35 جنگی طیاروں کی خریداری کے لئے امریکہ کو بھاری رقم دی ہوئی ہے، اب امریکا کا جنگی طیارے فروخت کرنے سے انکار ایک بڑی سنگین غلطی ہے۔