ملائیشیا میں پی آئی اے کا طیارہ تحویل میں لے لیا گیا

520

ملائیشیا میں پی آئی اے کا ایک طیارہ عدالتی حکم پر تحویل میں لیا گیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق اس معاملے میں برطانوی عدالت میں پی آئی اے اورایک پارٹی کا کیس زیر التوا ہے اور مسئلے کے احسن حل تک مسافروں کی مناسب دیکھ بھال کی جائے گی۔

ترجمان نے کہا کہ ملائیشیا میں عدالتی حکم پر طیارے کو تحویل میں لیا جانا ایک ناخوشگوار صورتحال ہے اور پی آئی اے حکومتی سطح پر اس مسئلے کے حل کےلیے کوشاں ہے۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اےکا بوئنگ 777 طیارہ کوالالمپورایئرپورٹ پرمقامی حکام نےقبضے میں لیا ہے۔ طیارے کی لیزکےواجبات ادا نہ کرنے پرملائیشیا میں پی آئی اے کاطیارہ قبضے میں لیا گیا۔

طیارہ 2015 میں ویتنامی کمپنی سے لیز پر لیا گیا تھا، لیز کے واجبات ادا نہ کرنے پر پی آئی اے کا طیارہ تحویل میں لیا گیا، ملائیشیا میں پی آئی اے کا طیارہ ویتنامی کمپنی سے لیز پر لیا گیا تھا۔