ملائیشیا میں عدالتی حکم پر روکے گئے طیارے کے مسافر پاکستان روانہ

391

 ملائیشیا میں عدالتی حکم پر روکے گئے پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن ( پی آئی اے) کے طیارے کے مسافرپاکستان روانہ کردیے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملائیشیا میں عدالتی حکم پر طیارے کو قبضے میں لیا جانا ناخوشگوار واقعہ ہے،حکومتی سطح پر مسئلے کے حل کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ پی آئی اےکا بوئنگ 777 طیارہ کوالالمپورایئرپورٹ پرمقامی حکام نے لیزکےواجبات ادا نہ کرنے پر قبضے میں لے لیا تھا۔