عوام پر پیٹرول بم: پیٹرول 3روپے 20 پیسے فی لٹر مہنگا

295

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عوام پر مہنگائی کا بم گراتے ہوئے پیٹرول 3 روپے 20 پیسے فی لٹر مہنگا کر دیا ہے جبکہ اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے اضافے کی سفارش ارسال کی گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر اعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منطوری دے دی ہے جبکہ اوگرا کی جانب سے  پیٹرول  کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 95 پیسے،  مٹی کا تیل 3 روپے اور لائٹ ڈیزل 4 روپے 42 پیسے فی لٹر مہنگا کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے مٹی کا تیل 73 روپے 65 فی لٹر تھا، حالیہ اضافے سے نئی قمیت 76 روپے 65 پیسے ہو جائے گی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 110 روپے 24 پیسے فروخت ہو رہا تھا ، اب قیمت بڑھنے کے بعد 113 روپے 19 پیسے ہو جائے گی۔

اوگرا کے مطابق پٹرول ابھی 106 روپے فی لٹر فروخت ہو رہا ہے اور قیمت بڑھنے کے بعد پٹرول کی قیمت 109 روپے 20 پیسے فی لٹر ہو جائے گی جبکہ اضافے کا اطلاق آج رات سے ہوجائے گا۔