پاکستان نے کورونا ویکسین کیلیے تاحال آرڈر نہیں دیا، ڈاکٹر فیصل سلطان

398

ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے کورونا ویکسین حاصل کرنے کے لیے تاحال کسی کمپنی کو آرڈر نہیں دیا.

وفاقی مشیر صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویکسین کیلیے چینی، روسی اور برطانوی کمپنیز سے بات چیت چل رہی ہے لیکن نہ کسی کمپنی کو ویکسین کا آرڈر دیا ہے نہ کسی نے حامی بھری ہے.

انہوں نے کہا کہ ایکسپرٹ کمیٹی اور ڈریپ ویکسینز کی سیفٹی اورایفی کیسی ڈیٹا کا جائزہ لے رہی ہے، کچھ کمپنیز نے ڈیٹا جمع کرا دیا ہے جبکہ دیگر سے مزید ڈیٹا مانگا ہے،

ڈاکٹر فیصل سلطان کا مزید کہنا تھا کہ فرنٹ لائن ورکرز اور دیگر کیلیے جلد از جلد ویکسین لینے کی کوشش کر رہے ہیں، سات سے آٹھ کروڑ افراد کو ویکسین لگانی ہے، مکس اینڈ میچ کریں گے.

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ  14ہزار 338 ہوگئی اور 10,863 مریض انتقال کرگئے جبکہ فعال کیسز34  ہزار169  ہوگئی.