زمین کا تنازع، 2 خواتین سمیت 4افراد قتل

323

کلر سیداں کےنواحی علاقے سموٹ میں زمین کے تنازع پر تصادم کے نتیجے میں2 خواتین سمیت 4 افراد قتل جبکہ 6شدید زخمی.

تفصیلات کے مطابق ، کلر سیداں کےنواحی علاقے سموٹ میں ایک گھر میں چچاؤں اور بھتیجوں کے درمیان  زمین کا تنازع  تصادم کا باعث بنا  جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 4 افراد قتل اور 6 افراد  زخمی ہوگئے.

پولیس کا کہنا ہے کہ گھر کی تعمیر کے دوران دروازہ کھولنے پرجھگڑا ہوا جس پر نوبت قتل تک جا پہنچی.اس تصادم میں 6 افراد شدید زخمی ہوئے جبکہ 2 خواتین سمیت 4 افراد کا قتل واقع ہوا.

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ کوئی بھی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی اور قتل ہونے والے افراد کی لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں.