جوبائیڈن کا کورونا ویکسینیشن کے لیے 1.9 کھرب ڈالر کا اعلان

449

نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے کورونا ویکسینیشن کے لیے 1.9 کھرب ڈالر کا اعلان کردیا.

نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے کورونا ویکسینیشن پلان اور معیشت بچاؤ کے لیے 1.9 کھرب ڈالر کے پیکج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وائرس پر قابو پاتے ہی ہمیں مزید وقت ضائع نہیں کرنا ہوگا اور ہمیں امریکی معیشت کو دوبارہ بہتری کی طرف لے جانا ہے.

یہ بھی پڑھیں: دنیابھرمیں کوروناسے 20لاکھ سےزائد اموات رکارڈ

خیال رہے کہ جوبائیڈن کی جانب سے کورونا ویکسینیشن پیکج کا اعلان امریکی معیشت کو بچانے کے لیے منصوبے کا حصہ ہے جس کے تحت ان کا اپنی صدارت کے پہلے 100 روز میں ایک کروڑ افراد کو کورونا ویکسین لگانے کا منصوبہ ہے.

دوسری جانب نومنتخب امریکی نائب صدر کاملا ہیرئس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکی عوام کی اقدار، اخلاقیات اورعزت کی بحالی کیلئے موجودہ حالات میں جوبائیڈن سے بہترکوئی نہیں.

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 9 کروڑ 35 لاکھ 33  ہزار 472 افراد متاثر، 20 لاکھ 2 ہزار 407 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 6 کروڑ 68 لاکھ 12 ہزار 623 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔