اندرون سندھ کے عوام کیلیے خوشخبری، نادرا دفتر کا افتتاح

446

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اورترقی اسد عمر نےاباڑو گھوٹکی میں نادرا دفترکا افتتاح کردیا۔

وفاقی وزیر اسد عمرکو نادرا اباڑو گھوٹکی آفس میں دی جانےوالی تمام سہولیات پر بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ نومبرمیں گھوٹکی دورے میں عوام نےاس آفس کا مطالبہ کیا تھاجو آج پورا ہوگیا۔

اسد عمر نے کہا کہ عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی پاکستان تحریک انصاف کی اولین ترجیح ہے گھوٹکی کے عوام کیلیے جدید سہولیات والا نادرا آفس دو نہیں ایک پاکستان کا ثبوت ہے،۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ نادرا اباڑو گھوٹکی آفس میں اسپیشل افراد کیلیےخاص سہولیات رکھی گئی ہیں،چیئرمین نادرا نے جس تیزرفتاری سے  کام مکمل کیا ہے وہ قابل تحسین ہے۔