آسٹریلین اوپن ٹینس: اینڈی مرے کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

224

لندن: انگلینڈ کے نامور ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک اینڈی مرے کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے باعث ان کی رواں سال کے پہلے گرینڈ سلام آسٹریلین واپن ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے ۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق  33 سالہ اینڈی مرے کا کورونا ٹیسٹ میلبورن روانگی سے  36 گھنٹے قبل کیا گیا جس کی روپورٹ مثبت آنے پر انہوں خود کو لندن میں ہی اپنے گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔

نامور ٹینس سٹار اینڈی مرے نے امید ظاہرکی ہے کہ وہ بہت جلد صحت یاب ہوکر اپنے مشن پر روانہ ہونگے لیکن میگا ایونٹ میں شرکت ا ن کی فٹنس سے مشروط ہے ۔

واضح رہےکہ رواں سال کا پہلا گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ آئندہ ماہ  8  فروری سے میلبورن پارک میں شروع ہوگا جو کورونا وائرس کی عالمگیر وبا کے باعث  تین ہفتے تاخیر کا شکار ہوگیا تھا ۔

خیال رہے کھلاڑیوں کو  گرینڈ سلام میں شرکت سے 15روز قبل  کورونا ٹیسٹ منفی دینا ضروری ہوگا جبکہ اینڈی مرے کی شرکت آسٹریلین اوپن میں دو سال بعد ہورہی ہے کیونکہ وہ فٹنس مسائل کے باعث گزشتہ دو سالوں میں میگا ایونٹ نہیں کھیل سکے تھے۔

یاد رہے اینڈی مرے مردوں کے سنگلز مقابلوں کی عالمی رینکنگ میں  122 ویں نمبر پر ہیں۔