حملے کی کوشش ناکام، سعودی اتحاد نے 3 ڈرون مار گرائے

349

سعودی اتحاد نے ڈرون حملے کی کوشش ناکام بنا دی، سعودی فوج نے یمن سے بھیجے گئے تین ڈرون طیارے مار گرائے۔

سعودی اتحاد کے مطابق ڈرون طیارے یمنی شہر حدیدہ سے سعودی عرب کی جانب بھیجےگئےتھے جنہیں راستے میں ہی مار گرایا۔

دوسری جانب امریکی جریدے نیوز ویک کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایران نے یمن میں حوثی ملیشیا کے لیے جدید ڈرون طیارے بھیجے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایران نے شہید – 136 ماڈل کے ڈرون طیارے یمن کے شمالی صوبے الجوف میں تعینات کیے ہیں۔ یہ “خود کش طیاروں” کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ یمن میں ان طیاروں کے بھیجے جانے کا مقصد خطے میں مختلف اہداف کو حملوں کا نشانہ بنانا ہے۔