واٹس ایپ سے متعلق ماہرین کا ایک اور انکشاف

660

 واٹس ایپ کو پرائیویسی پالیسی کے حوالے سے صارفین کی شدید تنقید کا سامنا ہے مگر اب سائبر سیکیورٹی پر نظر رکھنے والے ماہرین نے ڈیٹا غیر محفوظ ہونے کے حوالے سے ایک اور انکشاف کردیا۔

گیجٹ 360 کی رپورٹ کے مطابق کوئی بھی صارف واٹس ایپ گروپ کی تفصیلات گوگل کے سرچ انجن سے حاصل کرسکتا ہے۔ خاص طور پر اُن گروپس کی تفصیلات گوگل پر ظاہر ہوتی ہیں جو پرائیوٹ نہیں یعنی صارف اُن میں لنک سے ذریعے شامل ہوسکتے ہیں۔

سائبر سیکیورٹی کے ماہرین نے بتایا کہ یہ نقص 2019 میں بھی سامنے آیا تھا جس کی نشاندہی کے بعد واٹس ایپ نے اسے ختم کردیا تھا مگر اب پھر سے یہی سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

ماہرین کے مطابق کوئی بھی ہیکر ان گروپس میں ہونے والی چیٹ کو ٹیکسٹ فائل میں تبدیل کر کے اس کا فائدہ اٹھا سکتا ہے۔