ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 45 اموات

274

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ  14ہزار 338 ہوگئی اور 10,863 مریض انتقال کرگئے جبکہ فعال کیسز34  ہزار169  ہوگئی.

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں 231,953، پنجاب میں 147,953 ،بلوچستان میں 18,515، خیبرپختونخواہ 62,719، گلگت بلتستان میں 4,882، اسلام آباد میں 39,749 اور آزاد کشمیر میں 8,567 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔

ملک بھرمیں اب تک 72 لاکھ 84 ہزار 9 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 40 ہزار 359  ٹیسٹ کے دوران 2,417 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ 45 اموات ہوئیں جبکہ ملک بھرمیں اس وقت 2,294 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

سندھ میں موزی مرض سے 3,755، پنجاب 4,370، خیبرپختونخوا 1,762، اسلام آباد 449، گلگت بلتستان 101، بلوچستان 189 اورآزاد کشمیر میں 237 اموات ہوئیں جبکہ 4 لاکھ 69 ہزار 306 افراد مہلک وبا سے مکمل طور پرصحتياب ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 9 کروڑ 35 لاکھ 33  ہزار 472 افراد متاثر، 20 لاکھ 2 ہزار 407 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 6 کروڑ 68 لاکھ 12 ہزار 623 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔