دہشتگردی کے بعد ملک میں اب پولیس گردی ہے، سراج الحق

328

اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے ملک میں پہلے دہشتگردی تھی اور اب پولیس گردی ہے.

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی زیر صدارت اجلاس میں امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومتی دورمیں لاک ڈاؤن، کریک ڈاؤن کےعلاوہ ہے کیا؟

امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ وزیراعظم کہتے ہیں لوگ ٹیکس نہیں دیتے لیکن عام پاکستانی 41 اقسام کا ٹیکس دیتا ہے.

سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ہم دباؤمیں آکرقانون سازی کرتے ہیں، نیب پہلے الزام لگاتا ہے پھر میڈیا پر بدنام کرتا ہے، حکومتوں نے نیب قوانین ایک دوسرے پر دباؤ ڈالنے کیلئے بنائے.

امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ بابراعوان ماضی میں پیپلزپارٹی کی بہترین وکالت کرتے تھے اور اب پی ٹی آئی کی، دونوں کی اچھی وکالت کرتے ہیں.