سینٹرل جیل گڈانی میں طبی کیمپ ،ہیپاٹائٹس کے مریضوں کا معائنہ

232

لسبیلہ( نمائندہ جسارت)ڈی ایچ او لسبیلہ اور جام غلام قادر اسپتال کی ٹیم نے محکمہ صحت لسبیلہ کے زیر اہتمام سینٹرل جیل گڈانی میں منعقدہ اسکریننگ میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ او لسبیلہ اور جام غلام قادر اسپتال کی ٹیم نے محکمہ صحت لسبیلہ کے زیر اہتمام سینٹرل جیل گڈانی میں منعقدہ اسکریننگ میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا۔ ڈی ایچ او لسبیلہ ڈاکٹر آصف انور شاہوانی نے کہا ہے کہ ہیپاٹائٹس بی اور سی،ایچ آئی وی سمیت دیگر موذی مرض کے وائرس کے تیزی سے پھیلنے کی ایک بڑی وجہ لوگوں میں آگہی ہے جس کی وجہ بے احتیاطی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ صحت لسبیلہ کے زیر اہتمام سینٹرل جیل گڈانی میں منعقدہ اسکریننگ میڈیکل کیمپ کے دورے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب جام کمال خان اور سیکرٹری صحت بلوچستان نورالحق بلوچ کی ہدایت پر محکمہ صحت ، ضلعی ناظم صحت اور صوبائی ایڈز کنٹرول پروگرام بلوچستان کے تعاون سے محکمہ صحت لسبیلہ ایک دو روزہ اسکریننگ میڈیکل کیمپ لگایا ہے جو کہ دو دن تک جاری رہے گا۔ ٹیم نے گڈانی جیل کے قیدیوں کی اسکریننگ شروع کی جو ابھی تک جاری ہے اس وقت سینٹر جیل گڈانی میں چار سو سے زائد سزا یافتہ قیدی موجود ہیں محکمہ صحت لسبیلہ 400 قیدیوں کا ہیپاٹائٹس بی، ہیپاٹائٹس سی،ایچ آئی وی اور (کوویڈ19)کی اسکریننگ کی ہے۔