ٹنڈوالٰہیار،انتظامی نااہلی کے باعث عوام آوارہ کتوں کے رحم و کرم پر

214

 

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)حکومت و انتظامی اداروں کی نااہلی ،غفلت ا ور لاپرواہی نے عوام کو آوارہ کتوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔ سندھ بھر میں آوارہ اور خطرناک کتوں کی بھرمار ہے جس سے شہری خوف کا شکار ہیں سندھ بھر میں انسداد سگ گزیدگی کا شعبہ موجو ہے ٹنڈوالٰہیار سمیت سندھ میں بھی آوارہ کتوں کی بہتات ہو گئی ہے؟ شہری بالخصوص خواتین اور بچوں کا رات کو گھروں سے نکلنا مشکل ہو گیا ہے۔کیا سگ گزیدگی کے واقعات بڑھنے کے باعث عوام گھروں میں محصور ہو جائیں گے کب حکومت ہوش کے ناخن لے گی ؟ عوام کو مجبور نہ کیا جائے کہ وہ کتوں کی پکڑدھکڑ شرو ع کریں اور شہر کے تمام کتوں کو اسمبلی کے ایوانوں اور انتظامی اداروں میں چھوڑ دیں۔ اسمبلی میں بیٹھے عوامی نمائندے اور انتظامی اداروں میں بیٹھے افسران خودسگ گزیدگی کا شکار ہو ں گے تب انہیں عام آدمی کی تکلیف کا احساس ہو گا ۔ صبح سویرے اسکول و کالج جانے والے طلبا و طالبات ، ملازمت پر جانے والے مردوخواتین جبکہ رات کوکام سے واپس گھر آنے والے شہری آوارہ کتوں کی وجہ سے خوف کا شکار رہتے ہیں جبکہ ملک بھر میں آئے روز سگ گزیدگی کے سنگین اور خطرناک واقعات بھی رونما ہوچکے ہیں جس میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔ سندھ میں سگ گزیدگی کے تیزی سے بڑھتے ہوئے واقعات کا سندھ حکومت اور انتظامی اداروں کوکیا اس کام کے لیے بھی وفاقی حکومت کی مدد درکار ہے ؟ کتوں کو پکڑنے کے لیے حکومت سندھ کو کوئی بل پاس کرنا ہوگا یا کوئی نیا ایکٹ بنانا ہوگا تب انتظامی اداروں کو کتوں کے خلاف مہم چلانے کے احکامات صادر کیے جائیں گے ؟ انہوں نے کہا کہ شہر کی سڑکوں ، گلیوں اور شہریوں کو کتوں سے نجات دلانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں ۔ سگ گزیدگی کے واقعات کے بڑھنے کا انتظار شہریوں کی جانوں کو مزیدخطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔