حکومت بجلی کے نرخوں میں اضافہ کے بجا ئے کمی کر ے، سرگودہا چیمبرز

416

سرگودھا(کامرس ڈیسک) ایگزیکٹو ممبر سرگودہا چیمبرزآف کامرس نے مطالبہ کیا کہ حکومت بجلی کے نرخوں میں اضافہ کی بجا ئے کمی کر ے۔زرائع کے مطابق سرگودہا چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی خاتون ایگزیکٹو ممبر مریم شفیق ا لر حمٰن نے کہا کہ بجلی کے نرخوں میں مسلسل اضافہ سے صنعت و تجارت پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں اور اس سے پیداواری لا گت کے اخراجات میں بھی اضافہ سے معاشی ترقی متاثر ہو گی۔اس لیے حکو مت بجلی کے نرخوں میں اضافہ کی بجا ئے کمی کر ے۔انہوں نے کاٹی انڈسٹری کی خواتین وفد سے گفتگو کرتے ہو ئی کہا کہ عالمی منڈیوں میں پاکستانی مصنو عات مہنگی پیداواری لاگت کی و جہ سے دیگر ممالک کا مقابلہ کر نے میں پیچھے ہیں اس لئے حکومت ملک کی معاشی ترقی کے لئے بجلی کے نرخوں اور ٹیکسز کی شرح میں کمی کر کے انڈسٹری کو مراعات دینے کے لئے عملی اقدامات کرئے تاکہ پاکستانی اشیاء کی بیرون ملک فراہمی کی بدوکت ملکی شرح آمدن میں اضافہ ہو سکے۔