پاکستان کپ چوتھا رائونڈ خیبرپختونخوا نے ناردرن کو 4 وکٹوں سے ہرادیا

573

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کپ کے چوتھے رائونڈ میںخیبرپختونخوا نے ناردرن کو 4 وکٹوں سے ہرادیا جبکہ سینٹرل پنجاب نے طیب طاہر کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت سدرن پنجاب کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد4 وکٹوں سے شکست دے دی، اسی طرح لوچستان نے سندھ کو 3 وکٹوں سے ہرا دیا۔ نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس میں جمعرات کو کھیلے گئے میچ میں خیبرپختونخوا نے ناردرن کو 4 وکٹوں سے ہرادیا۔ کے پی نے 113 رنز کا مطلوبہ ہدف 23.1اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ آل رائونڈر ساجد خان ناقابل شکست 20 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے ۔ ناردرن کے آف اسپنر مبصر خان نے3 وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل کے پی کے کپتان خالد عثمان نے ٹاس جیت کر ناردرن کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو ناردرن کی پوری ٹیم 36.4 اوورز میں 112 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ فیضان ریاض 42 رنز بناکر سب سے نمایاں بلے باز رہے۔ مڈل آرڈر بیٹسمین کی اننگز میں 4 چوکے شامل تھے۔ خیبرپختونخوا کے اسپنر افتخار احمد نے 3 جبکہ آصف آفریدی اور عرفان اللہ شاہ نے 2،2 وکٹیں اپنے نام کیں۔ میچ میں آل رائونڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ساجد خان کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔اسٹیٹ بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں سینٹرل پنجاب نے طیب طاہر کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت سدرن پنجاب کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد4 وکٹوں سے ہرادیا۔ سینٹرل پنجاب نے 321 رنز کا ہدف 5 گیندیں قبل 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ اوپنر طیب طاہر نے 131 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 12چوکے اور2 چھکے شامل تھے۔ انہوں نے رضوان حسین کے ہمراہ 103 رنز کی شاندار اوپننگ شراکت قائم کی۔ رضوان حسین نے 37 گیندوں پر 7 چوکوں اور 7 چھکوں کی مدد سے 76 رنز بنائے۔سدرن پنجاب کے محمد عمران اور زاہد محمود نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔