کھلاڑیوں اور آرگنائزرز کی کھیل میں دلچسپی کے بغیر کامیابی ممکن نہیں۔پرویز شیخ

335

حیدرآباد(جسارت نیوز)کوچز، آرگنائزرز اور کھلاڑیوں کی کھیل میں ذاتی دلچسپی کے بغیر انکی اونچی سطح تک رسائی ممکن نہیں”۔ان خیالات کا اظہار علی بابا گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کوٹری کے سینیئر ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن و میڈیا مینیجر پاکستان فیڈریشن بیس بال پرویز احمد شیخ نے “وہائٹس ٹل” کے تعاون سے افضال گرائونڈ لطیف آباد میں شروع ہوئے محمد انس صدیقی میموریل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنا منٹ میں عمران خان اکیڈمی کلب لطیف آباد اور الآصف کرکٹ کلب حیدرآباد کے مابین ابتدائی رائونڈ میچ کے افتتاح کے موقع پر بحیثیت مہمان خصوصی خطاب میں کیا۔بعد ازاں میچ میں عمران اکیڈمی نے الآصف کرکٹ کلب حیدرآباد کو 74 رنز سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز کیا۔پہلے کھیلتے ہوئے فاتح ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے۔ ابھرتے ہویے اسٹار کرکٹر عدیل میو نے شاندار نصف سنچری اسکور کی۔انہوں نے   21 گیندوں پر 54 رنز اسکور کیئے جبکہ عمران خان نے 34, مرسلین نے 28 اور ریحان شیخ و ذیشان قاسم نے  18,18رنز اسکور کیے۔جواب میں الآصف کرکٹ کلب 99 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔ ایک مرتبہ پھر عدیل میو 4 جبکہ شیراز اور سعد 3-3 وکٹیں حاصل کرکے فتح گر ثابت ہوئے۔