بینک آف خیبر نے ڈیجیٹل بینکاری کا استعمال شروع کردیا

389

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بینک آف خیبرنے حال ہی میں بنیادی بینکاری ٹرانزیکشنز کے لیے ٹیمنوس ٹرانزیکٹ جبکہ ڈیجیٹل بینکاری، مالی جرائم کے خاتمے اور اینالیٹکس کے لیے انفنٹی پلیٹ فارم کا کامیابی سے استعمال شروع کر دیاہے۔اِن سافٹویئرز کی تنصیب کا کام ٹیمنوس امپلی منٹیشن نے نیشنل ڈیٹا کنسلٹنت این ڈی سی ٹیک کی شراکت سے انجام دیا۔ ابتدائی مرحلے میں بینک نے باہمی بقاکا طریقہ کار اپنی پہلی 20 شاخوں کی مائیگریشن کے لیے اختیار کیا اور مائیگریشن کا پورا عمل آئندہ برس کے پہلے نصف حصے میں مکمل کیا جائے گا۔اس موقع پر بینک آف خیبر کے منیجنگ ڈائریکٹر احسان اللہ احسان نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ہم نے ، بینک آف خیبر کی ڈیجیٹائزیشن کے لیے ٹیمنوس/این ڈی سی ٹیک کے ساتھ شراکت کی ہے۔ مضبوط اور جدیدمالی سافٹویئر کی فراہمی کے لیے ٹیمنوس عالمی ساکھ کا حامل ادارہ ہے جس کی دنیا بھر میں شاخیں پائی جاتی ہیں۔ اس سافٹویئر کے استعمال سے ہمیں اپنی ضرورتوں کو پورا کرنے میں غیر معمولی پیش رفت حاصل ہو گی تاکہ ہم اپنے مارکیٹ شیئر میں اضافہ کر سکیں اور اکیسویں صدی میں اپنے کسٹمرز کو زیادہ بہتر خدمات اور پرودکٹس پیش کر سکیں۔ اس رول آؤٹ کے لیے بہترین پیشگی تیاری کی گئی تھی جس کے باعث ہم اِس قابل ہو سکے کہ ِاسے کسی خامی یا رکاوٹ کے بغیر استعمال کر سکیں۔ پیشہ ورانہ جذبے اور عمدہ کارکردگی کے ساتھ اس سافٹویئر کی تنصیب مکمل کرنے کے لیے چوبیس گھنٹے محنت کی لگن کے لیے اپنے رفقاء ، عملے کے ارکان اور بالخصوص آئی ٹی کی ٹیم کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں اور اْن کے کام کو سراہتا ہوں۔