انڈیکس کمی سے45989.35پوائنٹس کی سطح پر آ گیا

253

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط طرز عمل اختیار کرنے کے باعث پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںجمعرات کواتار چڑھائو کا سلسلہ جاری رہا تاہم مجموعی طور پر مندی غالب آگئی اورکے ایس ای 100 انڈیکس 102.61 پوائنٹس کی کمی سے45989.35پوائنٹس کی سطح پر آ گیاجب کہ 54.69فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 14 ارب 98 کروڑ 74لاکھ روپے ڈوب گئے اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی بدھ کی نسبت 26.56 فیصد کم رہا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور سرمایہ کار وں کی جانب سے تیل وگیس ،بینکنگ سیکٹر کے حصص کی خریداری میں دلچسپی کے باعث زبردست تیزی دیکھنے میں آئی اور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای 100انڈیکس 46271پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیاتاہم بعد ازاں پرافٹ ٹیکنگ رجحان کے سبب تیزی کا تسلسل برقرار نہ رہ سکااور مندی چھاگئی جس کے سبب انڈیکس 46ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے45852پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد میں ریکوری آئی لیکن مندی کا رجحان غالب آگیا اور کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای 100 انڈیکس 102.61 پوائنٹس کی کمی سے 45989.35 پوائنٹس پر بند ہوا۔،اسی طرح کے ایس ای30 انڈیکس108.47پوائنٹس کی کمی سے 19177.68پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس20.54پوائنٹس کی کمی سے 32043.64 پوائنٹس کی سطح پرآ گیا ۔گزشتہ روز مجموعی طور پر437کمپنیوں کا کاروربار ہوا۔