سونے کی فی تولہ قیمت میں500روپے کمی

306

کراچی(اسٹاف رپورٹر) عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں16ڈالرز کی کمی ہوئی جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت 1839ڈالر کی سطح پر آگئی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باعث مقامی سطح پر سونے کی قیمت500روپے کمی سے 1 لاکھ 12 ہزار900اور دس گرام سونے کی قیمت 428 روپے کمی سے 96ہزار794روپے جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت1300روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔