سینیٹر عبدالحسیب خان کی اہلیہ بیگم عشرت حسیب انتقال کرگئیں

513

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سینیٹر عبدالحسیب خان کی اہلیہ بیگم عشرت حسیب جمعرات کو انتقال کرگئیں۔مرحومہ کی نماز جنازہ جامعہ مسجد رحمانیہ طارق روڈ میں ادا کی گئی جبکہ مرحومہ کو طارق روڈ قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔نمازجنازہ میںخالدتواب،فرحان الرحمان سلیم الزماں ،جوہر قندھاری،شیخ عمر ریحان، محمود احمدخان،سی پی ایل سی کے چیف زبیرحبیب،سلطان چائولہ،احمدشاہ،ندیم کشتی والا،مسعودنقی،عبداللہ فیروز، احمدتواب،اعجاز اسلم،شوکت سلیمان، ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر اطہرسلطان،نوراحمدخان،شاہد قریشی،زاہدسعید،مسلم محمدی،فرخ مظہر،حکیم عبدالحنان،شیخ منظر عالم،سعید اللہ والا،معروف صحافی مسعود احمدصدیقی،کاشف منیر،انجم وہاب اورشہر کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔