سی ڈی سی نے پاک ڈیٹا کام کے کیش ڈیوڈنڈکو پراسس کرلیا

263

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سینٹرل ڈپازٹری کمپنی نے کامیابی کے ساتھ پاک ڈیٹا کام لمیٹڈ کے کیش ڈیوڈنڈ کو اسٹیٹ بینک کے راست پے منٹ گیٹ وے کے ذریعے پراسس کرکے ملک میں ادائیگی کے طریقہ کار میں ایک اہم سنگِ میل عبور کرلیا ہے۔ یہ سی ڈی سی اور پاک ڈیٹا کام لمیٹڈ دونوں کیلئے نہایت مسرت کا موقع ہے کہ دونوں کمپنیوں کو پاکستان میں پہلی بار نئے اور تیز ترین پے منٹ گیٹ وے راست کو استعمال کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے 11جنوری کو راست کا افتتاح کیا تھا۔ اس پراجیکٹ پر سی ڈی سی اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان گزشتہ ایک سال سے کام کررہے ہیں۔ سی ڈی سی اب راست پر موجود تمام بڑے بینکوں کے ساتھ منسلک ہے اور تمام ڈیوڈنڈ ادائیگیوں کو زیادہ موئثر انداز میں پراسس کیا جائے گا۔