خلیج عمان میں ایرانی فوجی مشقوں کے دوران کروز میزائلوں کا استعمال

1063
خلیج عمان: ایرانی فوج مشقوں کے دوران زمین اور سمندر سے میزائلوں کا تجربہ کررہی ہے

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران نے خلیج عمان میں جاری مشقوں کے دوران کروز میزائلوں کا استعمال کیا۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق بحری مشقوں کے دوران کروز میزائل فائر کیے گئے، جنہوں نے خلیج اور بحر ہند کے شمالی حصے میں اپنے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کو ایران سے محفوظ رکھنے کے لیے بین الاقوامی کمیٹی بنائی گئی ہے۔ انہوں نے آبی گزرگاہ کو ایران سے بچانے پر سعودی عرب، بحرین، امارات اور دیگر ممالک کا شکریہ ادا کیا۔ یاد رہے کہ 7جنوری کو امریکی فوج نے اپنے 2 بمبار مشرق وسطیٰ میں تعینات کیے تھے۔