امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ شدید دباؤ میں اپنے حامیوں سے پُرامن رہنے کی اپیل

421
واشنگٹن: بلوائیوں کو روکنے کے لیے کیپٹل ہل کے باہر پولیس کے لیے ڈھالیں رکھی ہوئی ہیں‘ ارکان کانگریس فوجیوں کو کھانا پیش کررہے ہیں

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) دنیا بھرمیں بدنامی اور امریکا میں مؤاخذے کی تحریک سے بوکھلا کر صدر ٹرمپ نے اپنے حامیوں سے تشدد سے گریز اور پرامن رہنے کی اپیل کردی۔ انہوں نے کہا کہ مظاہرین کسی قسم کی قانون شکنی نہ کریںاور جذبات قابو میں رکھیں۔ انہوں نے اپنے وڈیو بیان میں مؤاخذے پر کوئی بات نہیں کی۔ ان کا کہنا تھا کہ تشدد کا کوئی جواز اور کوئی معافی نہیں، پارلیمان پر حملے میں ملوث افراد کوانصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ دوسری جانب ٹوئٹر، فیس بک، انسٹاگرام اور یوٹیوب کے بعد اب اسنیپ چیٹ نے بھی ان اکاؤنٹ مستقل طور پر بند کر دیا۔